0
Wednesday 16 Sep 2020 15:09

کراچی، ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی، ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اتحاد ٹاﺅن پولیس نے جھگیوں میں معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم فیصل گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزم کا ساتھی حمید موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو کئی روز سے زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ خاتون کے دیور عطا کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا، جبکہ حمید کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ملزم فیصل کو ابتدائی طور پر اتحاد ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا تھا، پھر اسے مومن آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش