0
Thursday 17 Sep 2020 23:52

آئی بی اے کراچی کیمپس کے 2 طالبعلم کورونا کا شکار، تدریسی عمل معطل

آئی بی اے کراچی کیمپس کے 2 طالبعلم کورونا کا شکار، تدریسی عمل معطل
اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے کراچی کیمپس کے 2 طالبعلم کورونا کا شکار ہوگئے، جس کے باعث تدریسی عمل دو دن کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی بی اے کراچی کیمپس کے دو طالبعلموں میں کوویڈ پازیٹو کی تصدیق ہوگئی۔ کیمپس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے، طالبعلم آئی بی اے کراچی کے ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئی بی اے کراچی کیمپس اور سٹی کیمپس میں تدریسی عمل دو دن کیلئے معطل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں طالبعلموں کو ہاسٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی بی اے میں 14 ستمبر سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، ایس او پیز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، آئی بی اے کے دونوں کیمپس کے گرلز اور بوائز ہاسٹلز میں آئسولیشن روم کی سہولت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 886873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش