0
Saturday 19 Sep 2020 19:33

بلوچستان، آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان، آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ لاجسٹک بیس سمیت کئی ٹھکانے بھی کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 887220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش