1
Saturday 19 Sep 2020 23:35

مأرب کی مزاحمتی جنگ یمنی سرزمین کے چپے چپے کی آزادی تک جاری رہیگی، جلال الرویشان

مأرب کی مزاحمتی جنگ یمنی سرزمین کے چپے چپے کی آزادی تک جاری رہیگی، جلال الرویشان
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیراعظم کے مشیر برائے دفاع و قومی سلامتی جلال الرویشان نے عرب نیوز چینل المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ جلال الرویشان نے یمن کے مرکزی صوبے مأرب میں جاری تزویراتی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے مأرب اور الجوف نہ صرف جیومعاشی اہمیت بلکہ خطے کے اندر موجود تیل و گیس کے سب سے بڑے ذخائر کے حامل بھی ہیں۔ یمنی وزیراعظم کے مشیر برائے دفاع و قومی سلامتی نے اپنی گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مأرب میں جاری یہ مزاحمتی جنگ یمنی سرزمین کے چپے چپے کی آزادی تک جاری رہے گی جبکہ اسے روکنے کے لئے ڈالا جانے والا دباؤ اور کی جانے والی کوششیں مکمل طور پر ناکام رہیں گی۔

جلال الرویشان نے انصاراللہ کی یمنی حکومت اور منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے درمیان سوئزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ جارح ممالک اسٹالکہام معاہدے میں بھی صادق نہیں تھے بلکہ ان کی جانب سے یہ عمل "الحدیدہ" کے سقوط کے لئے ایک حکمت عملی کے طور پر اپنایا گیا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کے اراکین کی "کٹھ پتلی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی راہِ حل تک پہنچنے کے لئے اس تنظیم پر انحصار نہیں کیا جا سکتا تاہم صنعاء کی جانب سے منصفانہ امن و امان کی برقراری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ جلال الرویشان نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کی روز افزوں توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے آخری کچھ سالوں کے دوران اپنی پیشرفت کی صلاحیت کو ثابت کر دکھایا ہے جبکہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 887295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش