0
Sunday 20 Sep 2020 11:22

گلگت بلتستان میں مزید 10 اساتذہ کرونا میں مبتلا، مجموعی تعداد 55 ہو گئی

گلگت بلتستان میں مزید 10 اساتذہ کرونا میں مبتلا، مجموعی تعداد 55 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مزید 10 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے اساتذہ کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن میں دس اساتذہ بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ گلگت سے کیسز سامنے آئے جہاں 17 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، غذر سے 12، استور سے چار اور گانچھے و استور  سے دو دو مریض سامنے آئے ہیں۔ جی بی میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3379 ہو گئی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 285 ہے۔
خبر کا کوڈ : 887337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش