0
Sunday 20 Sep 2020 23:14

پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، جماعت اسلامی

پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور میڈیا کمیٹی کے کنوینر ایڈوکیٹ ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن رہی، اور ووٹ کو عزت دو کے دعویدار خود ذاتی مفادات کی خاطر حکومت کو کندھا دیکر ووٹ کی پامالی میں مصروف عمل ہیں، مہنگائی، بجلی بحران کے خاتمے سے لیکر روزگار کی فراہمی تک حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے، وہ پورے نہیں کئے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان سمیت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ شعبہ جات کا اجلاس صوبائی قیم کاشف شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ناظمین شعبہ جات نے شش ماہی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کی منصوبہ بندی رکھی۔

ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ شعبہ جات کا اجلاس دراصل یاد دہانی و تذکر کا عمل ہوتا ہے، جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے، جس میں کارکردگی کا جائزہ و احتساب کا عمل ہوتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کارکردگی، تنقید و جائزے سے ہی اصلاح اور آگے بڑھنے کی جستجو ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے ناظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبہ میں بہتر اور جماعت کی دعوت وپیغام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مؤثر منصوبہ بندی اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 887417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش