0
Monday 21 Sep 2020 09:37

علماء منبر و محراب سے بھارتی ظلم کو اجاگر کریں، مسعود خان

علماء منبر و محراب سے بھارتی ظلم کو اجاگر کریں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ منبر و محراب سے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم کو اجاگر کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کو کلمہ گو ہونے اور محمد عربیؐ کا پیروکار ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مولانا امتیاز احمد عباسی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ علماء کرام اور مذہبی جماعتوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار اور ان پر غیر انسانی مظالم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 887484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش