0
Monday 21 Sep 2020 20:08

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لیڈی ہیلتھ ورکر کو ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی میں واقع گاؤں موسکی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ہیلتھ ورکر ناہیدہ گل مقامی بنیادی مرکز صحت میں تعینات تھیں، پیر کو وہ معمول کے مطابق ہسپتال سے گھر کیلئے روانہ ہوئی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے رکشہ روک کر اس کو اتارا اور سڑک سے ایک طرف لے جاکر سر میں گولی مار دی، جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی، جبکہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ میرعلی میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ناہید بی بی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈی پی او سے اس معاملے پر بات ہوئی، سی ٹی ڈی اس قتل کا مقدمہ درج کرے گی، قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 887583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ لنکس
ہماری پیشکش