0
Tuesday 22 Sep 2020 23:49

ہم یورپی ممالک سے مایوس ہو چکے ہیں، امریکہ

ہم یورپی ممالک سے مایوس ہو چکے ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ ایران کے لئے خصوصی امریکی نمائندے ایلیوٹ ابرامز نے سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک نیوز چینل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یورپی ممالک سے مایوس ہو چکا ہے تاہم یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کریں۔ ایلیوٹ ابرامز نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطمینان ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ لاگو کی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور ہم اس حوالے سے سنجیدہ ہیں تاہم ٹرمپ کے دوبارہ منتخب نہ ہونے کے حوالے سے ایرانی جھوٹی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں البتہ واشنگٹن ایران کی جانب سے لاحق کئے جانے والے ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار ہے۔

ایران کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے سعودی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ایران کے خلاف) زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران اپنا رویہ بدل نہیں لیتا اور اگر ایران چاہتا ہو کہ اس پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں تو اس کو ایک عام ملک جیسا رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز واشنگٹن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے سبب ایران سے اٹھ جانے والی تمام پابندیاں دوبارہ لاگو کر دی گئی ہیں جبکہ چین و روس سمیت ایرانی جوہری معاہدے میں شامل 3 اہم یورپی ممالک بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ امریکہ اس معاہدے کا رکن ہے اور نہ ہی اٹھائی گئی پابندیوں کو دوبارہ ایران پر عائد کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش