0
Thursday 24 Sep 2020 18:13

سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو وارننگ دیدی

سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو وارننگ دیدی
اسلام تائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ کورونا کے پیش نظر 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف سرکاری، نجی اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری و نجی اسکولز کو صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے فقدان پر ہدایات کیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ غیر حاضر سرکاری اساتذہ کو شوکاز نوٹس دیئے جائیں، تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں، طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہے توشفٹ یا متبادل دنوں میں بلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 888176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش