0
Friday 25 Sep 2020 11:17

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہی گی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافروں کیلئے کورونا ٹریکنگ موبائل ایپ انسٹال کرنا لازمی ہو گا، مسافر ملک سے باہر جائیں یا واپس وطن آئیں موبائل ایپ لازم ہو گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریکنگ ایپ پلس ٹریک گوگل پلے اسٹور پر اپ لوڈ کر دی۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سفر سے پہلے پاس ٹریک موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر اپنا کورونا سے متعلق ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے، موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کی قرنطینہ کے دنوں میں نگرانی کی جائی گی۔ حکام کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں اور اعلیٰ سطحی غیرملکی وفد موبائل ایپ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متاثرہ کیٹیگری بی ممالک سے آنیوالے مسافروں کو چھیانوے گھنٹے تک پرانا کورونا ٹیسٹ رزلٹ جمع کروانا بھی لازم ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 888296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش