0
Friday 25 Sep 2020 14:19

پشاور، ایٹا کا دفتر سیل، انجینئرنگ میں داخلے کا ٹیسٹ مؤخر ہونے کا خدشہ

پشاور، ایٹا کا دفتر سیل، انجینئرنگ میں داخلے کا ٹیسٹ مؤخر ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی کا دفتر سیل کر دیا۔ ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذمہ 2 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہیں اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایٹا کا دفتر سیل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹا کا دفتر سیل ہونے کے باعث 27 ستمبر کو ہونے والے انجینئرنگ کالج میں داخلے کا ٹیسٹ مؤخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلوں اور سرکاری وغیر سرکاری ٹیسٹ کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 888325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش