0
Friday 25 Sep 2020 23:01

وفاق اور سندھ حکومت کو لاکھوں سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، جماعت اسلامی

وفاق اور سندھ حکومت کو لاکھوں سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کو لاکھوں متاثرین سیلاب کی کوئی فکر نہیں ہے، مرکزی و سندھ حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے بجائے متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے مل جل کر کام کریں، زیریں سندھ کے ہزاروں دیہاتوں کا تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے رہنا حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے، الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی متاثرین سیلاب کیلئے اپنی بساط کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناگوری ہال جھڈو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء عبدالقدوس احمدانی، ضلعی امیر محمد افضال آرائیں، مقامی امیر اظہر جمیل آرائیں اور محمد عمر خان بھی موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے مثاترین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، لاکھوں متاثرین کا کھلے آسمان تلے، سڑکوں کے کناروں اور سیم نالوں کے پشتوں پر بے یار و مددگار پڑے رہنا کسی انسانی المیہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے عارضی اور مستقل بنیادوں پر کوئی لائحہ عمل بنائے۔
خبر کا کوڈ : 888430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش