0
Tuesday 29 Sep 2020 21:03

نواز شریف سمیت کرپشن پر کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی، عمران خان

نواز شریف سمیت کرپشن پر کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے وطن واپس لانا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنی زیر صدارت منعقدہ زیرو آور اجلاس میں انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو ہر صورت میں وطن واپس لانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آ کر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔ انہوں ںے اجلاس میں واضح کیا کہ کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن پرکسی  کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان ماضی میں بھی متعدد مرتبہ واضح طور پرکہہ چکے ہیں کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کسی بھی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ اپوزیشن کو وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں بلکہ این آر او چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 889196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش