0
Wednesday 30 Sep 2020 01:17

عراق، برطانوی سفارتخانے میں امریکہ اور یورپی و عرب ممالک سمیت 33 ملکوں کے سفیروں کا اجلاس

عراق، برطانوی سفارتخانے میں امریکہ اور یورپی و عرب ممالک سمیت 33 ملکوں کے سفیروں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ عراقی نیوز چینل الدجلہ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے اندر واقع برطانوی سفارتخانے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر اور یورپی و عرب ممالک کے سفراء سمیت 33 ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی سفارتخانے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد سفارتخانوں و سفارتی مراکز کی حفاظت اور بغداد کے گرین زون کو نشانہ بنانے والے مسلح گروہوں کی گرفتاری کے لئے عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانونی سفارتخانے کا یہ اقدام حشد الشعبی سمیت تمام عراقی عوامی مزاحمتی فورسز کے خلاف کارروائی کے لئے عراقی حکومت پر ڈالے جانے والے واشنگٹن کے دباؤ کی ہی ایک کڑی ہے جبکہ اس سلسلے میں واشنگٹن نے "بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کی دھمکی" بھی دے رکھی ہے۔ دوسری طرف عراقی عوامی مزاحمتی فورسز بارہا اعلان کر چکی ہیں کہ امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے مشکوک اقدامات کا عوامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تاہم امریکیوں کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار عراقی عوامی مزاحمتی فورسز کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش