0
Wednesday 3 Aug 2011 00:05

دہشت گردی ایک لعنت ہے جسکی حمایت کسی ملک یا قوم کے مفاد میں نہیں، ایران

دہشت گردی ایک لعنت ہے جسکی حمایت کسی ملک یا قوم کے مفاد میں نہیں، ایران
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کسی ملک یا قوم کے مفاد میں نہیں۔ وہ آج تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم کر کے انکے مقابلے میں مختلف قسم کا موقف اپنانا درست نہیں۔
جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ دہشت گردی جغرافیائی حدود کو نہیں پہچانتی اور اگر اسے پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے تو وہ اپنے حامی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل یورپ میں جو دہشت گردانہ اقدامات دیکھنے میں آئے وہ مغربی ممالک کی جانب سے اسلام ستیز شدت پسند گروہوں اور افراد کی حمایت کا نتیجہ ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد گروہ "پژاک" کے سربراہ کی جرمنی میں آزادانہ سرگرمیوں اور آمد و رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے ایران کے حوالے کرے۔
جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سنجیدگی سے ایکدوسرے کا ساتھ دیں۔ انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ دہشت گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔
ترجمان وزارت خارجہ ایران نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کی زیر نگرانی انجام پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
جناب رامین مہمان پرست نے اسرائیل کے صدر شمعون پرز کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران خطے پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کا منفی پروپیگنڈہ خلاف توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کی بدولت اسرائیل اپنے لئے خطرے کا احساس کر رہا ہے لہذا ایران کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ مشرق وسطی کے امن اور سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ اسرائیل کی ناجائز رژیم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں غیرملکی افواج کی موجودگی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی خطے کی عوام کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک خطے سے امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتے ہیں۔
جناب رامین مہمان پرست نے بحرین میں عام شہریوں کے خلاف حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے پرتشدد اقدامات اور طاقت کے کھلے استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین، یمن، لیبیا اور دوسرے ان ممالک میں جہاں عوام اپنے جائز مطالبات کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف طاقت کا استعمال بے فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 89004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش