0
Thursday 28 Jul 2011 15:19

اپنا ایٹمی پروگرام ہر گز متوقف نہیں کریں گے، ایران

اپنا ایٹمی پروگرام ہر گز متوقف نہیں کریں گے، ایران
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سب کو اب اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہئے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایسے مرحلے تک پہنچ چکا ہے جہاں سے اسکا رول بیک یا متوقف ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایران کا جوہری پروگرام روکا نہیں جا سکتا کیونکہ ہم ایٹمی ٹیکنولوجی کے حصول میں بہت آگے تک جا چکے ہیں۔
جناب علی اکبر صالحی نے کہا کہ ہم ہزاروں ایٹمی ٹیکنولوجی کے ماہرین کو ٹریننگ دینے کے بعد کام میں لا چکے ہیں، اب مغربی دنیا کیسے ہم سے یہ مطالبہ کر سکتی ہے کہ ہم یورینیم کی افزودگی کو روک دیں؟، انہیں اس حقیقت کو قبول کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی ایسے دباو کو قبول نہیں کریں گے جس سے ہماری آزادی اور خودمختاری پر آنچ آتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی ٹیکنولوجی کے میدان میں مزید آگے بڑھنے کا عزم راسخ کر چکے ہیں اور اس راستے میں ہر قسم کی مشکلات برداشت کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔
جناب علی اکبر صالحی نے کہا کہ آئندہ 4 برس تک اراک [تہران کے مغرب میں واقع شہر] میں بھی 45 مگاواٹ کا اٹامک پاور پلانٹ کام کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے بارے میں کہا کہ یہ ایٹمی بجلی گھر بہت جلد آزمایشی طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 87885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش