0
Sunday 4 Oct 2020 12:25
افواج پاکستان کیخلاف نواز شریف اور فضل الرحمان کے بیانات قابل مذمت ہیں

نواز شریف کے لندن میں 4 ممالک کے سفارتخانوں سے رابطے ہیں، غلام سرور خان

ایم کیو ایم والوں کی طرح (ن) لیگ والے بھی قیادت سے اعلان لاتعلقی کریں، پریس کانفرنس
نواز شریف کے لندن میں 4 ممالک کے سفارتخانوں سے رابطے ہیں، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں 4 غیر ملکی سفارتخانوں سے مل کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے صدر پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر کے عوامی اور قانونی عدالت میں پیش کریں گے۔ سابق وزیراعظم قومی مجرم، پاکستان کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی رپورٹس مینج کی ہیں جو بھی ذمہ دار ہے اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن راہنما چلے ہوئے کارتوس ہیں، اپوزیشن نہیں ہمارا مسئلہ اور چیلنج مہنگائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے 6 بار ان کے خاندان کو بڑے صوبہ کی وزارت اعلیٰ ملی۔ پاکستان اس سے زیادہ ان کو اور کیا دیتا؟ مگر یہ پاکستان اور قومی اداروں کیخلاف بہتان تراشی کرتے ہیں، دو قومی نظریہ کی دھجیاں بھی اڑائیں، بھارت پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے سابق وزیراعظم بھارت کے ہاتھ کھیل رہے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کیخلاف نواز شریف اور فضل الرحمان کے بیانات قابل مذمت ہیں، شریف فیملی ایشیا کا سب سے بڑا کرپٹ خاندان ہے۔ سابق وزیراعظم کا سابق صدر غلام اسحاق، فاروق لغاری، جنرل آصف نواز،جنرل وحید کاکڑ، جنرل کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل راحیل شریف اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ، سب سے جھگڑے رہے۔ یہ کھاتے پاکستان کا ہیں اور سازش بھی پاکستان کیخلاف کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم کا قائد الطاف حسین پاکستان کیخلاف بولا تو انہوں نے اپنے قائد سے لاتعلقی کر لی اور اپنی سیاست شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے محب وطن کارکن، اراکین اسمبلی بھی اب آگے آئیں۔ بہت سارے اراکین نے اب کھل کر پاکستان مخالف نواز شریف کی سیاست مسترد کر دیا ہے، نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا نہ کسی کو اپنی جماعت میں لینے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف بھی باہر گئے مگر پاکستان کیخلاف کبھی کوئی جملہ نہیں کہا، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی اور مسلم لیگ صرف جی ٹی روڈ کی جماعت بن چکی ہے، ان سب چلے کارتوسوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 890070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش