0
Sunday 4 Oct 2020 20:56

پیپلز پارٹی نے پاکستان کو دولخت کیا اور اب سندھودیش کیلئے کام کررہی ہے، عامر خان

پیپلز پارٹی نے پاکستان کو دولخت کیا اور اب سندھودیش کیلئے کام کررہی ہے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو دولخت کیا، پیپلز پارٹی سندھو دیش کے لئے کام کررہی ہے، تمہارے حلق سے صوبہ نکال کر رہیں گے۔ حقوق حیدرآباد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کو ایم کیو ایم کا ساتھ چھوڑنے کے لئے ڈرایا دھمکایا گیا، حیدرآباد میں ہمارے لوگوں کی 250 لاشیں گرا دی گئیں، دھمکیاں دی گئیں لاشیں گرجائیں گی حیدرآباد یونیورسٹی نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں نے غلام بنا رکھا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کو کرپشن کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا، ان کے ہوتے ہوئے سندھ ترقی نہیں کرسکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کو ایک مہاجر ملا جسے ایڈمنسٹریٹر لگایا ہو؟ ایم کیو ایم متحد رہے گی آنے والا الیکشن بتائے گا، ایسا کرارا جواب دیں گے کہ تمہارا الیکشن میں کھڑا ہونا بھی محال ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 890131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش