0
Tuesday 6 Oct 2020 23:55

پاراچنار میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کیجانب سے پہلا آپریشن

پاراچنار میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کیجانب سے پہلا آپریشن
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ریسکیو 1122 نے اپنے قیام کے بعد پہلا ریسکیو آپریشن کرکے اپر کرم کے پر فضا اور سیاحتی مقام میکئے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 پاراچنار کے انچارج عدنان اللہ حبیب نے بتایا کہ اپر کرم کے علاقے میکئے میں جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع کنٹرول روم پر ملتے ہی فائر ریسکیور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آگ کی نوعیت بہت خطرناک تھی اور قریب آبادی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی تھی، لہذا ریسکیو کے جوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف جانی نقصان سے بچایا بلکہ مالی نقصان بھی نہیں ہونے دیا۔
خبر کا کوڈ : 890556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش