0
Thursday 8 Oct 2020 09:54
مذہبی آزادیوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتے

عزاداری کے نئے جلوسوں پر پابندی امتیازی سلوک ہے، علامہ نیاز نقوی

عزاداری کے نئے جلوسوں پر پابندی امتیازی سلوک ہے، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے، آبادی میں اضافے کیساتھ دیگر شعبوں کے تقاضوں کی طرح مذہبی رسومات میں بھی اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کی طرح عزاداری اور میلادالنبی (ص) کے نئے جلوسوں کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے نئے جلوسوں پر پابندی امتیازی سلوک  اور بنیادی مذہبی آزادی کے منافی ہے، ایسی سوچ تعصب اور تنگ نظری پر مبنی ہے جسے مسترد کرتے ہوئے نئے جلوسوں کے پرمٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علامہ سید نیاز نقوی نے کہا کہ مذہبی آزادیوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر طرح کے شہریوں کی مذہبی آزادیوں کو یقینی بنایا جائے، علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ نئی رہائشی سکیموں میں دیگر مذہبی سہولیات کی طرح عزاداری کے جلوسوں کے پرمٹ جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں پر علمدرآمد یقینی بنائے، تعصب اور امتیازی سلوک صریح نا انصافی ہے، جس سے عوام میں حکومت کیخلاف جذبات پیدا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 890827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش