0
Thursday 8 Oct 2020 12:42

جو وزراء عمران خان کا دفاع کرتے ہیں وہی جلد ان پر زبانی حملے کریں گے، مولا بخش چانڈیو

جو وزراء عمران خان کا دفاع کرتے ہیں وہی جلد ان پر زبانی حملے کریں گے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ ہی حکومت پیچھے ہٹنا شروع ہوگئی ہے، تاریخ گواہ ہے جو حکومت پیچھے ہٹی اسے شکست فاش ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کی دو ہفتوں کے اندر حکومت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے، پنجاب اور کراچی کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کی دوڑیں دنیا دیکھے گی۔ حیدرآباد سے جاری بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ابھی تو پی ڈی ایم نے تحریک شروع نہیں کی اور ابھی سے خان صاحب کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، انتقام، نفرت اور علاقائیت کی جو سیاست کی جا رہی ہے اس کا انجام عوامی غیض و غضب ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مقبول قیادت پر غداری کے مقدمات اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی سازشیں کی گئیں، وزیر اعظم جو کچھ کر رہے ہیں یہ سیاست نہیں انتقام اور لوٹ مار ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور ناقص پالیسیوں سے تنگ عوام اپوزیشن کے اتحاد کے منتظر تھے، اپوزیشن کا اتحاد ہوتے ہی عوام نے حکمرانوں کو للکارنا شروع کردیا ہے، پی ڈی ایم کے قیام کی دو ہفتوں کے اندر حکومت میں تقسیم واضح ہوچکی ہے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تنہا ہو چکے ہیں، جو ان کا دفاع کرتے تھے وہی وزراء جلد ان پر زبانی حملے کریں گے، وزیر اطلاعات اپنی پیشرو مشیر اطلاعات کی طرح نوکری کیلئے سیاسی اخلاقیات کی حدیں پار کر گئے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کرلیں اب ان کی زبان درازیاں انہیں نہیں بچا پائیں گی، پی ڈی ایم کے پنجاب اور کراچی کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کی دوڑیں دنیا دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 890875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش