0
Thursday 8 Oct 2020 22:10

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم اہم ضرورت ہے، علی ساگر

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم اہم ضرورت ہے، علی ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے گزشتہ سال 5 اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے وادی کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور اس کی تنظیم نو کے فیصلے کو فوری طور منسوخ کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ این سی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حکومت کو جموں کشمیر کے عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے فوری طور اعتماد سازی کے اقدام اُٹھانے چاہیئے۔ ایک بیان کے مطابق پارٹی جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی سربراہی میں پارٹی کے ایک اجلاس میں تنظیمی امور، پارٹی سرگرمیوں، یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو، موجودہ نامساعد حالات، ریکارڈ توڑ بے روزگاری، بدترین اقتصادی بدحالی کے علاوہ سیاسی انتشار و خلفشار جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

اجلاس میں 5 اگست 2019ء کے بعد جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں پیدا شدہ صورتحال اور بھارتی حکومت کے غیرآئینی و غیرقانونی فیصلوں کے منفی اثرات کا خلاصہ کیا گیا۔ اجلاس میں گپکار اعلامیہ بھی زیر بحث آیا اور مقررین نے اس پُرامن سیاسی جدوجہد کے مشترکہ پلیٹ فارم کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے واحد اور مضبوط آواز قرار دیا۔ مقررین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ مشترکہ جدوجہد دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی انجمنیں اور لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش