0
Thursday 8 Oct 2020 23:23

نیپرا نے بجلی کی قیمت 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی کی قیمت 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے، بجلی کی فی یونٹ قیمت کا اضافہ جولائی 2020 کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا، جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اکتوبر کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے۔

نیپرا کے مطابق کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی تاہم بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری نہیں دی گئی تھی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش