0
Friday 9 Oct 2020 16:14

ملتان میں 21 صفر کا جلوس احتجاج میں تبدیل، گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان 

ملتان میں 21 صفر کا جلوس احتجاج میں تبدیل، گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ ملتان انتظامیہ کی جانب سے 6 اکتوبر کو گرفتار کیے گئے 6 شیعہ افراد کی رہائی کے لیے ایک بار پھر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، انتظامیہ کی جانب سے مسلسل وعدوں اور یقین دہانیوں کے بعد بھی شیعہ رہنمائوں کی رہائی عمل میں نہ آئی، جس کے بعد 21 صفر کے جلوس کے منتظمین نے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے چوک شاہ عباس پر جلوس کو احتجاج میں تبدیل کر دیا۔ واضح رہے کہ تین روز قبل اربعین واک کی پلاننگ کرنے کے جرم میں آدھی رات کو گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے چھ شیعہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد احتجاج کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا، لیکن تاحال ان افراد کی رہائی ممکن نہ ہوسکی، جس کے بعد احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملتان کے مختلف علاقوں سے مسلسل عوام احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 891063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش