0
Saturday 10 Oct 2020 17:46

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے عمران حکومت کو ختم کرینگے، بلاول بھٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے عمران حکومت کو ختم کرینگے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوگا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کے پاس آئینی حقوق نہیں ہونگے، پارلیمان ایک ربڑ اسٹامپ اور سلیکٹڈ میڈیا ہوگا، ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے، جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی وزیر کرپشن کرتا ہے تو عمران خان کو جواب دینا پڑے گا، تاریخ میں ہمیں اتنا نااہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، آج آپ لوگ حکومتی بنچز پر ہیں، کل جب آپ وہاں نہیں ہوں گے، تو ہم دیکھیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 891294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش