0
Sunday 11 Oct 2020 19:23

شوپیان فرضی تصادم میں ضرور کچھ غلط ہوا ہے، جنرل راجو

شوپیان فرضی تصادم میں ضرور کچھ غلط ہوا ہے، جنرل راجو
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے امشی پورہ شوپیان فرضی انکاؤنٹر سے متعلق امید ظاہر کی ہے کہ ممکنہ کورٹ مارشل سے قبل شواہد اور ثبوتوں کے جمع کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کا سلسلہ عنقریب ختم ہوگا اور کیس آئندہ مرحلے میں داخل ہوگا۔ فوج کی 15ویں کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ جموں کشمیر میں فورسز امسال بڑے پیمانے پر دراندازی کو روکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم وادی میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران جنگجو تنظیموں کی صفوں میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت کے رجحان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ میں جیکلائی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ شوپیاں میں 18 جولائی کے مبینہ فرضی تصادم کے متعلق شواہد جمع کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کرنے کا عمل نصف راستہ طے کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے بارے میں ہم نے بنیادی اطلاعات کا اشتراک کیا ہے کہ ابتدائی کورٹ آف انکوائری ختم ہوگئی ہے اس میں جو کچھ ہمیں غلط نظر آیا اس کی بنیاد پر ہم نے شواہد کو جمع کرنے کا حکم دیا ہے، جو جاری ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ختم ہوجائے گی تاکہ ہم اگلے مرحلے میں جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 891428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش