0
Monday 12 Oct 2020 09:39

علماء اتحاد امت کو اپنا نصب العین بنائیں، مسعود خان

علماء اتحاد امت کو اپنا نصب العین بنائیں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد امت اور وحدت مسلمین کو اپنا نصب العین بنائیں کیونکہ مسلمانوں کے اندر اختلافات سے اس دین محبت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ آزادکشمیر میں قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے اور معلمین قرآن کی عزت و تکریم بڑھانے کے لیے مکاتب قرآن کی تعداد بڑھا دی ہے۔ معلمین کے وظیفہ کو بڑھانے کے لیے اپنے وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین قاضی محمود الحسن اشرف کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں قاضی منظور الحسن، مولانا ممتاز الحق، مولانا انعام الحق، مولانا آصف اور مولانا عبدالمالک شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 891543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش