0
Tuesday 13 Oct 2020 23:56

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ایک اور اہم سفارتی کامیابی مل گئی، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا، پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان انتخابات میں 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ 4 نشستوں کے لیے 5 ممالک کا مقابلہ تھا، چین، پاکستان، نیپال، ازبکستان، سعودی عرب کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی، پاکستان 2018 سے 2020 تک انسانی حقوق کونسل ممبر رہا ہے، پاکستان نے 2020 سے 2023 کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی اہم کونسل ہے، پاکستان ، چین ، نیپال ، ازبکستان یہ نشستیں حاصل کرسکے ہیں جبکہ سعودی عرب نشست حاصل نہیں کرسکا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ دیئے گئے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کی ہے، انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا انتہائی اہم فورم ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یواین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا، کونسل نے بھارتی مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا، کونسل نے بھارت کے غیرقانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔
خبر کا کوڈ : 891893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش