0
Wednesday 14 Oct 2020 08:11

مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی کی رہائی

مقبوضہ کشمیر، محبوبہ مفتی کی رہائی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارتی حکومت نے رہا کر دیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گذشتہ برس 5 اگست کو بھارتی حکومت نے حراست میں لیا تھا۔ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں حریت رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا اور کچھ کو گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔ محبوبہ مفتی ان 4 معروف سیاستدانوں میں سے ایک تھیں جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت، مقبوضہ جموں و کشمیر کو غزہ کی پٹی کی طرح بنانا چاہتی ہے اور یہاں وہی سلوک کرنا چاہتی ہے جو فلسطین کے ساتھ اسرائیل کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش