0
Wednesday 14 Oct 2020 21:47

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 50 لاکھ انعام کا فیصلہ

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 50 لاکھ انعام کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے عوام سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے 50 لاکھ انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں مولانا عادل خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ عمر شاہد نے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی نشاندہی یا ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے، تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کرکے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ارسال کر دی ہیں اور ان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سے انعامی رقم مقرر کرنے سے متعلق سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، جبکہ ماضی میں بھی ہائی پرو فائل ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے انعامی رقم مقرر کی جاتی رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش