اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جا سکتا، جلسے میں بھی انہیں جھوٹ ہی بولنا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے، یہ لوگ کہتے ہیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیانیہ اپوزیشن کا ایک دوسرے کیلیے بدلا ہے، اتنا جھوٹ بولنے والے کارکن پکڑے جانے کا بھی جھوٹ بولیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت بھی قانون کی پابند ہے اور اپوزیشن بھی، اپوزیشن نے امن و امان ہاتھ میں لیا یا پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا تو کارروائی ہو گی۔