0
Saturday 17 Oct 2020 15:40

مراد علی شاہ کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے، فردوس شمیم نقوی

مراد علی شاہ کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کے حواریوں کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نالائقِ اعلیٰ وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر مکمل لاک ڈاؤن کا کہہ رہے تھے، ناصر شاہ بڑے بڑے بول بولتے تھے، انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ کی آبادی 1 کروڑ 68 لاکھ ہے، لالہ موسیٰ خیل کی آبادی 27 لاکھ ہے، جہاں سے بلاول بھٹو زرداری اور قمر زمان کائرہ جلسے میں آئے جبکہ مریم نواز اور مولانا لاہور سے آئے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان ڈکیت موومنٹ کا ایک ڈاکو اور ایک لٹیرا دونوں اسپتال میں ہیں، ایک لندن میں دوسرا کراچی میں زیرِ علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بھول گئے کہ جب انہیں امریکا سے پیسے مل رہے تھے، تب مولانا امریکا کی تعریف کرتے تھے، کل مولانا امریکا کو للکار رہے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے تو کبھی کشمیر کا ذکر ہی نہیں کیا، مولانا کا دہرا معیار عوام کے سامنے ہے، جو منتخب نہیں ہوا اس نے طوفانِ بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اجازت دیتے ہیں تو ہم بھی جلسے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 892566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش