0
Monday 19 Oct 2020 20:56

لاہور میں احتجاج کرنے پر مقدمہ کیساتھ بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ

لاہور میں احتجاج کرنے پر مقدمہ کیساتھ بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں احتجاج اور روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کیساتھ ساتھ بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قانون سازی کیلئے مسودہ پنجاب اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے مسودے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مال روڈ کو ریڈ زون قرار دیئے جانے کے باوجود مال روڈ پر احتجاج کرنیوالے کم نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے اب اینٹی رائٹ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں اجازت کے بغیر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف شہر بھر میں کسی جگہ بھی کارروائی کی جا سکے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے علاوہ بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے نئے قانون کے نفاذ کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔ جبکہ اینٹی رائیٹ ایکٹ کے نئے قانون کے تحت بلا اجازت احتجاج کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اینٹی رائیٹ ایکٹ منظوری کیلئے جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 892947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش