0
Tuesday 20 Oct 2020 21:47

سکردو، احتجاجاً الیکشن لڑنے والے امیدوار کیلئے ''رینچ'' کا انتخابی نشان

سکردو، احتجاجاً الیکشن لڑنے والے امیدوار کیلئے
اسلام ٹائمز۔ احتجاجاً الیکشن لڑنے والے سکردو کے منفرد امیدوار کیلئے رینچ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ امیدوار حاجی احمد خان کیلئے پہلے پہاڑ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا تاہم امیدوار نے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی کہ انہیں رینچ کا نشان الاٹ کیا جائے۔ آر او نے امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رینچ کا نشان الاٹ کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار حاجی احمد خان کا کہنا تھا کہ رینچ جوڑنے اور کھولنے میں مدد دیتا ہے، جہاں جوڑنے کی ضرورت ہے وہاں رینچ کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے صرف تین ووٹ ہیں، چوتھے ووٹ کی ضرورت نہیں، رشتہ داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ مجھے ووٹ نہ دیں، میں شتونگ نالے کو سدپارہ ڈیم میں شامل نہ کرنے کیخلاف احتجاجاً الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، کوئی پوسٹر بھی نہیں بنوایا اور نہ ہی الیکشن مہم شروع کی ہے۔ یاد رہے کہ سکردو سے تعلق رکھنے والے حاجی احمد خان نے سدپارہ ڈیم میں شتونگ نالے کو شامل نہ کرنے پر بطور احتجاج الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ شتونگ نالہ دیوسائی میں موجود ہے جس کا رخ موڑ کر سدپارہ ڈیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس نالے کو ڈیم میں شامل کرنے کی صورت میں سکردو شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش