0
Wednesday 21 Oct 2020 13:41

پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کر رہا، سی ای او

پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کر رہا، سی ای او
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نیویارک میں اپنا روزویلٹ ہوٹل فروخت نہیں کر رہی ہے لیکن اس کی تزئین و آرائش اور مستقبل کے یوٹیلٹی منصوبوں کے لیے 31 دسمبر تک بند رہے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ بات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ بین الاقوامی ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے ملی مشیر کی بھرتی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے ذریعے نجکاری کمیشن سے رابطہ کیا گیا تھا تاکہ عمارت کو مسمار اور ایک نئی عمارت کی تعمیر یا موجودہ احاطے کی تزئین و آرائش سمیت تمام دستیاب آپشنز پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا تزئین و آرائش یا مرمت کا کام انجام دیا جائے گا یا تعمیر نو کے لیے موجودہ عمارت کو منہدم کیا جائے اور ایک نیا بلند و بالا ہوٹل تیار کیا جائے جس کے لیے مقامی قوانین سازگار ہیں۔ نیویارک میں اہم مقام پر واقع 19منزلہ روزویلٹ ہوٹل 1978 میں اس کے اپنے منافع سے شراکت داری کی بنیادی پر حاصل کیا گیا تھا اور یہ پی آئی اے کی تنوع حکمت عملی کا حصہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 893256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش