0
Thursday 4 Aug 2011 12:30

پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، کیمرون منٹر

پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، کیمرون منٹر
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں جموریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم مدد کیلئے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلوچستان کی عوام سے ہمیشہ محبت ملی ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ بلوچستان میں پانی توانائی کے منصوبوں پر معاونت کرے گا، اس قبل پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بلوچستان اسمبلی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ امریکی سفیر کے دورہ کوئٹہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ جمہوریت کے فروغ کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 89357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش