0
Saturday 24 Oct 2020 11:58

آوازوں کو کچلنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری

آوازوں کو کچلنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں میڈیا جبر کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی گمشدگی جیسے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آوازوں کو کچلنے کے عمل کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 893735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش