0
Sunday 25 Oct 2020 13:47

جلسے سے قبل فضل الرحمٰن کی PDM قیادت سے اہم ملاقات

جلسے سے قبل فضل الرحمٰن کی PDM قیادت سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کی قیادت سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران مریم نواز، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، راجہ پرویز اشرف، میاں افتخار حسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آج کے کوئٹہ جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج تیسرا پاور شو ہونے جا رہا ہے جس کے سلسلے میں کوئٹہ میں اسٹیج سج گیا ہے، جلسے کو شہدائے جمہوریت پاکستان سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 893942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش