0
Monday 26 Oct 2020 09:24

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈرڈ سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے دوسری بار ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ  کورونا سے بچاؤ کے لیے کینیری آئی لینڈز کے علاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہو گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا وبا کی پہلی لہر میں 15 مارچ سے 21 جون تک ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 894027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش