0
Tuesday 27 Oct 2020 22:05

دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کی تحریک کو گلگت بلتستان لائیں گے، بلاول بھٹو

دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کی تحریک کو گلگت بلتستان لائیں گے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی بی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی اور ہم اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔ میں پندرہ نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کروں گا اور کسی کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دونگا۔ سکردو حلقہ دو میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید محمد علی شاہ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ  ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہونگے، وعدہ خلافی کی گئی اور دھاندلی کی کوشش کی گئی تو پی ڈی ایم کی تحریک کو گلگت بلتستان لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو ہم گلگت بلتستان کو ہر صورت آئینی و بنیادی حقوق دینگے، آئینی حقوق منشور میں سرفہرست ہے، دوسرے مقامات پر علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں مگر یہاں الحاق کی تحریک چل رہی ہے، یہاں کے باشندوں کو پاکستان میں شامل ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 894376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش