0
Tuesday 27 Oct 2020 23:47

تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسلام دشمنوں کیخلاف سینہ سپر ہو جائیں، رہنما سنی تحریک 

تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسلام دشمنوں کیخلاف سینہ سپر ہو جائیں، رہنما سنی تحریک 
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالم اسلام پر حملہ ہے، توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حکومت فی الفور فرانسیسی سفیروں کو ملک بدر کرکے فرانس کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی، ضلعی صدر ملک عامر علی وینس قادری نے پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر تحصیل صدر علامہ حامد الرحمٰن حامدی، قاری محمد ذوالفقار رضوی، سید فاروق شاہ، مشائخ ونگ کے رہنماء خلیفہ عبدالقیوم قریشی و دیگر شخصیات موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر سب کچھ قربان کر سکتے ہیں، مگر آقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، فرانسیسی حکومت عالم اسلام کے رہبر کی شان میں آگ لگانے کی سازش کرکے انتہاء پسندی پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسلام دشمن مخالف کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔ عامر وینس نے مزید کہا کہ حکومت وقت آج آپ برسرِ اقتدار ہو، آپ پر واجب ہے کہ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ کرنا اور فوری طور پر فرانسیسی سفارتخانے کو بند کرکے ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ان تمام تعلقات کو فوری ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 894419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش