0
Friday 30 Oct 2020 17:13

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائیں، این سی او سی نے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائیں، این سی او سی نے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا جس پر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے کی شکایت درج کی جاسکے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے شہریوں کے لیے واٹس ایپ نمبر 03353336262 جاری کیا جس پر وہ کرونا خلاف ورزی کی نہ صرف شکایت کر سکیں گے بلکہ اُن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی واٹس ایپ پر بھیج سکیں گے۔ این سی او سی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری شکایت کے ساتھ علاقہ، شہر، تحصیل اور ضلع کا نام لازمی لکھیں اور خلاف ورزی کی نوعیت، وقت اور تاریخ کے حوالے سے بھی لازمی آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے ایک روز قبل کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کیا، جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں، بصورت دیگر صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے اپیل کی تھی کہ دو ماہ احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھام کر رکھیں کیونکہ ملک میں کرونا کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 894939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش