0
Friday 30 Oct 2020 22:42

گنڈاپور کا دورہ گلگت بلتستان، ہر ضلع میں افسران کی ڈیوٹی لگ گئی

گنڈاپور کا دورہ گلگت بلتستان، ہر ضلع میں افسران کی ڈیوٹی لگ گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے دورہ جی بی کے دوران ہر ضلع میں سرکاری افسران کی ڈیوٹی لگ گئی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری حکم نامے کے مطابق تمام دس اضلاع سے مخصوص افسران کو وفاقی وزیر کے ساتھ ڈیوٹی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ یہ افسران متعلقہ اضلاع کے دورے کے دوران وفاقی وزیر کے ساتھ خدمات انجام دینگے۔ سرکاری آرڈر کے مطابق ضلع گانچھے میں فاریسٹ آفیسر شہزادہ عالم، غذر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاپولیشن میر عظیم، ضلع سکردو سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ذاکر حسین، شگر سے ایل جی اینڈ آر ڈی کے پراجیکٹ ذیشان حیدر، نگر سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقبال حسین، ضلع ہنزہ سے جی بی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد بیگ، استور سے واٹر اینڈ پاور کے ایگزیکٹو انجینئر ابرار حسین، دیامر سے ڈی ایف او مجیب سردار، گلگت ڈسٹرکٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب اور کھرمنگ سے ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور ذاکر حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دورے کی تیاریوں کی نگرانی بھی کرینگے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں، وہ 16 نومبر تک جی بی میں ہی رہیں گے اور انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 894995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش