0
Sunday 1 Nov 2020 16:27

نئے اراضی قوانین کیخلاف جموں میں ’اپنی‘ پارٹی کا احتجاج

نئے اراضی قوانین کیخلاف جموں میں ’اپنی‘ پارٹی کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے جموں و کشمیر میں نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سیاہ قانون جو کہ عوام کی خواہشات کے خلاف ہے، کو واپس لیا جائے۔ جنرل سیکریٹری اور صوبائی صدر منجیت سنگھ کی قیادت میں اپنی پارٹی لیڈران پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما، ریاستی کارڈی نیٹر اوبی سی مدن لال چلوترہ، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت، سابقہ ایم ایل اے پریم لال، پرنو شگوترہ، شنکر چب، میڈیا کارڈی نیٹر رقیق احمد خان وغیرہ بھی احتجاج میں شامل تھے۔ ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اُٹھائے مظاہرین نے الزام لگایا کہ مقامی لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ قانون اُن سے صلاح و مشورہ کے بغیر اُن کے حقوق چھیننا ہے۔

مظاہرین نے پریس کلب سے ڈوگرہ چوک کی طرف احتجاجی ریلی نکالی کی کوش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اُنہیں آگے جانے سے روکا۔ اس دوران وکرم ملہوترہ نے کہا کہ ہم اپنی آنے والے نسل کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارتی حکومت کو نظرثانی کر کے فیصلے کو واپس لینا چاہیئے جو کہ لوگوں کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین کے نوٹیفکیشن کے بعد سے لوگوں میں اضطرابی صورتحال ہے، انہیں یقین نہیں کہ بھارتی حکومت کی ہر قدم پر حمایت کرنے کے باوجود اُن کے ساتھ ایسا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں کو صدمہ پہنچایا ہے، یہ عوام مخالف قانون ہے، اِس کو جتنا جلدی ہوسکے واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 895318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش