0
Monday 2 Nov 2020 20:01

پنجاب سے دو وزیر فارغ، فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات تعینات

پنجاب سے دو وزیر فارغ، فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات تعینات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر دو وزیروں کو کابینہ سے فارغ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر زوار حسین اور صوبائی وزیر مہر محمد اسلم کو وزارت سے فارغ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دونوں وزراء کو فارغ کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا، جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں حکومت نے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔ میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ اب فردوس عاشق اعوان کی سفارش وزیراعظم نے بھی کی تھی اور فردوس عاشق اعوان گذشتہ چند روز میں پنجاب میں وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے رابطے میں تھیں۔ اس حوالے سے صحافتی حلقوں میں پہلے ہی یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ انہیں پنجاب میں کوئی ذمہ داری ملنے والی ہے، جس کا آج پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش