0
Tuesday 3 Nov 2020 14:29

تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے، شفقت محمود

تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے اسکولوں کو بند کیے جانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال اور طلبا کی صحت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ اس وقت صورتحال ایسی نہیں کہ اسکولوں کو بند کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا سمیت آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی وڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی وزرا کی جانب سے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے جبکہ اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 895654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش