0
Thursday 5 Nov 2020 16:19

قاف لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

قاف لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے۔ ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، بی اے پی کا وفد پہنچ گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں شریک ہیں۔ ظہرانے میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی نمائندہ شریک نہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا موقف ہے کہ دو سال میں وزیراعظم کی جانب سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

انکا کہنا ہے کہ ہم نے گندم کا سرکاری ریٹ دو ہزار مختص کرنے کی درخواست کی تھی جو نہیں مانی گئی۔  چند روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے بھی حکومت پالیسیوں کو کسان کش قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بیمار رہے اور وزیراعظم عمران خان نے رابطہ بھی نہیں کیا۔ وہ لاہور آتے ہیں تو مسلم لیگ (ق) کو کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیتے، 2 سال میں کسی بھی حوالے سے اُنہیں مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 896089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش