1
Saturday 7 Nov 2020 23:23

گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری لڑائی میں یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز کی فتح

گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری لڑائی میں یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز کی فتح
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے صوبہ مأرب کے اندر جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی کی خبر دی ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی سپتنک کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مأرب کے شمال مغربی علاقے "مدغل الجدعان" میں پیشقدمی کرتے ہوئے مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز کو مزید پیچھے دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری لڑائی کے بعد یمنی فورسز نے اس علاقے کے اہم تزویراتی گاؤں "الجوہ" اور اس کے اردگرد کے علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے جبکہ یمنی فورسز کی جانب سے قبل ازیں الجرف، نبعہ العلیا اور السفلی کو بھی آزاد کروا لیا گیا تھا۔

یمنی ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ مأرب کے علاقوں "صحراء اللسان" اور "الجفرہ" میں شدید لڑائی جاری ہے جبکہ یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کے اہم اڈے "ماس" کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ماس فوجی اڈے کے اندر جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے انواع و اقسام کے بھاری اسلحے کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں پیشرفتہ میزائل و میزائل لانچرز بھی ذخیرہ کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے "مدغل" نامی علاقے کے اندر یمنی مسلح افواج کے چند ایک اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ جاری لڑائی کے دوران تاحال جارح سعوی اتحاد کے 25 فوجی ہلاک اور 37 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش