0
Sunday 8 Nov 2020 13:43

حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کر دیا جائے، بلاول

حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کر دیا جائے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہو گا۔ دیامر کے علاقے تھور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت کے عوام نے ثابت کر دیا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہو گا، حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کر دیا جائے تاکہ آسانی سے دھاندلی کی جا سکے، اپوزیشن جماعتوں کو گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہو گی، ہم کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر تک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں، حکومت مجھے صوبہ بدر کرنے کے لئے عدالتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری عدلیہ دھاندلی کے حق میں فیصلے نہیں دے گی، سب جان لیں میں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جا رہا، اگر گلگت بلتستان سے نکال کر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 896588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش